امرود کے پتوں کی چائے پینے سے خون اور دل کے امراض سے بچا جا سکتا ہے، ماہرین

Published on August 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,273)      No Comments

UNPاسلام آباد(یوا ین پی) امریکی ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ امرود کے پتوں سے بنی چائے پینے سے معدے ، خون اور دل کے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔ہارورڈ میڈیکل سکول میں کی گئی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ امرود میں وٹامن سی اورمعدنیاتکی مقدار مالٹوں کے برابر ہوتی ہے۔جو کہ انسانی صحت کے لئے بہت مفید ہیں جبکہ اس میں پائے جانے والے ٹامن بی ٹو،کے ، ای ،آئرن،کاپر،پوٹاشیم،میگنیز اور کیلشیم پیٹ کے جملہ امراض اور پیٹ کے کیڑے مارنے کے لئے مفید ہیں ۔ماہرین کاکہناہے کہ امرود کھانے سے پیٹ کی گیس جیسے مسئلے سے بھی نجات ملتی ہے۔جدید تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ امرود کے پتے بھی انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں۔ان کی چائے جنوبی امریکہ اور میکسیکو میں بطور ادویہ استعمال کی جاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے پتوں میں ایسے انٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں جو کہ معدے کے لئے بہت مفید ہوتے ہیں۔اس میں فلیونائڈز،کیروٹیونائڈز اور انتھوسیننز ہوتے ہیں جس کی وجہ سے معدے پر اس کا بہت خوشگوار اثر ہوتا ہے اور وہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔پتوں سے بننے والی چائے نہ صرف معدے بلکہ نظام دوران خون اور دل کے لئے بہت مفید ہے اس کی وجہ سے کولیسٹرول، بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کنٹرول میں رہتی ہے۔ یہ چائے بنانے کے لئے پتوں کو اچھی طرح دھولیں اور انہیں ہلکا سا پانی میں ابالیں اور کھانے کے بعد اس سے تیار کی جانے والے چائے پینے سے کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ ر ہا جاسکتاہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes