دھمکیوں سے نہیں ڈرتی، سید اور شیرنی ہوں، ارم عظیم فاروقی

Published on August 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

07
کراچی(یو این پی)  ایم کیو ایم سے منحرف خاتون رہنما اور رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے کہا ہے کہ بابر غوری نے پاکستان زندہ باد کی ٹوئیٹ پر معافی مانگی ہے۔ مجھے فون پر دھمکیاں دی جارہی ہیں، کسی سے نہیں ڈرتی سید اور شیرنی ہوں۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ واسع جلیل نے مجھے فون پردھمکیاں دی ہیں، سامنے آکر بات کریں پھر بتاﺅں گی کہ میں کیا کرتی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ واسع جلیل نے مجھ سے فون پر غلیظ باتیں کیں میں نے بھی پھر خوب سنائی ہیں، مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں، میں ہرجگہ جارہی ہوں کسی سے ڈرتی نہیں ہوں، میں سید اور شیرنی ہوں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی پوری ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کیخلاف ہے، میں متحدہ کے قائد کو اپنا لیڈ ر مانتی تھی لیکن ان کی باتیں سن کر بہت دکھ ہوا ہے، پاکستان کے خلاف باتیں کی جاتی ہیں پھر معافی مانگ لی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کو بھائی کہنے پر مجھے تین ماہ کیلئے معطل کیا گیا، بابرغوری نے پاکستان زندہ باد کی ٹوئیٹ پر معافی مانگی ہے،احتجاجی کیمپ میں قائد کے کہنے پر شرکاء نے پاکستان کیخلاف نعرے لگائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题