گلوکار ، اداکار سجاد علی 50 سال کے ہو گئے

Published on August 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 618)      No Comments

0
کراچی(یو این پی) پاکستانی گلوکار ، اداکار اور ہدایتکار سجاد علی  50 سال کے ہو گئے ۔گلوکار سجاد علی 24 اگست 1966کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ پاکستان میں پاپ موسیقی متعارف کروانے کا سہرا سجاد علی کے سر جاتا ہے1993میں سجاد کے گانے “بے بی آ ” نے موسیقی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ۔ سجاد علی کے کئی سپرہٹ گانے اور البم شائقین کے پسندیدہ ہیں ۔ “چیف صاب” ، “ابھی موڈ نہیں” ، “سوہنی لگ دی” سجاد علی کے سپرہٹ گانوں میں شامل ہیں ۔انہوں نے “لو لیٹر” ، “منڈا تیرا دیوانہ ” ، “ایک اور لو سٹوری ” میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ سجاد علی کا آخری البم دو ہزار آٹھ میں ریلیز ہوا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes