آبادی میں اضافہ کی شرح کو اعتدال پر لانا وقت کی ضرورت ہے ڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی

Published on August 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 475)      No Comments

dco
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافہ کی شرح کو اعتدال پر لانا وقت کی ضرورت ہے آبادی کو منظم طریقے سے آگے بڑھانے سے ہی ہم اپنے وسائل کے بہترین استعمال کو یقینی بنا سکتے ہیں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ضلعی رابظہ کمیٹی برائے بہبود بادی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی او بہبودد آبادی اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی عوام میں خاندانی منصوبہ بندی کے مفہوم کی وضاحت کریں کہ خاندانی منصوبہ بندی کا مطلب بچوں کی پیدائش کو روکنا ہر گز نہیں بلکہ دو بچوں کے درمیان مناسب وقفہ اور وسائل کے مطابق خاندان کی تشکیل ہی خاندانی منصوبہ بندی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو اس بارے آگاہی دی جائے کہ ماں اور بچے کی صحت کو برقراررکھنے کے لیے بھی دو بچوں کے درمیان مناسب وقفہ اہمیت کا حامل ہے اجلاس میں ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ نے ہفتہ بہبود آبادی کے دوران محکمہ کی کارکردگی سمیت ماہانہ کارکردگی سے شرکاء کو آگاہ کیا

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes