ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسروہاڑی کا ڈی سی او اور ڈی پی او کے ہمراہ حلقہ پی پی 232وہاڑی ون کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ

Published on August 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 559)      No Comments

DPO
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر چودھری مسرور احمد بجاڑ نے ڈی سی او علی اکبر بھٹی اور ڈی پی او محمد سلیم کے ہمراہ حلقہ پی پی 232وہاڑی ون میں ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور پولنگ کے عمل اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے پریذائیڈنگ افسران سے پولنگ کے عمل کے بارے میں معلومات حاصل کیں اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے پولنگ کے لیے تمام انتظامات کو بروقت مکمل کرتے ہوئے پولنگ کا سامان اور سٹاف کو وقت پرپولنگ اسٹیشنوں پر پہنچانے کا بندو بست کیا جس کی وجہ سے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ٹھیک 8بجے پولنگ شروع ہو گئی انہوں نے بتایا کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر پولیس کے ہمراہ رینجرز تعینات ہے پولیس پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر موجود ہے جبکہ رینجرز کے جوان صرف پولنگ اسٹیشنوں کے باہر فرائض انجام دے رہے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے کہا کہ بہترین سیکیورٹی انتظامات کی بدولت کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ڈی پی او چودھری محمد سلیم نے پریذائیڈنگ افسران کو کہا کہ پولنگ کے عمل کے دوران ڈیوٹی پر موجودتمام پولیس آپ کے ماتحت ہے اگر کوئی پولیس افسر یا اہلکار آپ کی بات پر عمل نہ کرے تو اس کے بارے میں فوری شکایت کریں انہوں نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ مکمل غیر جانبدار رہتے ہوئے پولنگ کا عمل ووٹرز کو مکمل تحفظ کا احساس دلاتے ہوئے مکمل کرائیں اور الیکشن میں گڑ بڑ کرنے والوں کے ساتھ آہنے ہاتھوں سے نمٹیں

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes