سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے انتخابات کا شیڈول جاری ، انتخابات اکتیس اکتوبر کو ہوں گے

Published on September 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 545)      No Comments

images
اسلام آباد (یوا ین پی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیاجمعرات کو آئندہ انتخابات 2016/17 کے شیڈول کے مطابق انتخابات اکتیس اکتوبر کو ہوں گے اورچار نومبر کو حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا.سپریم کورٹ بار کی ممبر شپ حاصل کرنے اور بقایاجات کی ادائیگی کی تاریخ 19 ستمبر مقررکی گئی ہے جبکہ ووٹر زکی حتمی فہرست تیس ستمبر کو آویزاں کی جائے گی۔انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کے کاغزات نامزدگی کی وصولی 3سے 8 اکتوبر تک ہو گی.امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14 جبکہ حتمی 22 اکتوبر کو جاری ہو گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy