سٹی ہسپتال جھنگ میں تعنیات لیڈی ڈاکٹر صائمہ انسان کے روپ میں فرشتہ ہے یواین پی سروے رپورٹ

Published on September 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 483)      No Comments

UNP
جھنگ ( یواین پی) سٹی ہسپتال جھنگ میں تعنیات لیڈی ڈاکٹر صائمہ انسان کے روپ میں فرشتہ ہے جو غریب مریضوں کیلئے سایہ شجردار کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ لوٹ کھسوٹ اور فرائض و منصبی میں کوتاہی برتنے والے عملہ کیلئے ایک ننگی تلوار کی حیثیت رکھتی ہے جس کا یہ اعلی کردار دوسرے ڈاکٹروں جو ڈریکولا کا روپ دھار کر نہ صرف غریب اور بے بس مریضوں کا خون چوس رہے ہیں بلکہ اپنے فرائض و منصبی میں کوتاہی کر کے خداوندکریم کی خوشنودگی سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں کیلئے مثل راہ ہے ان خیالات کا اظہار مختلف مکاتب وفکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سروے کے دوران یونی ویژن نیوزسے کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ لیڈی ڈاکٹر آج کے اس پر آ شوب معاشرے میں جس میں لاتعداد محکمہ ہیلتھ کے اعلی افسران نفسا نفسی کا شکار ہو کر حرام و حلال کی تمیز کھو بیٹھے ہیں محکمہ ہیلتھ کیلئے سرمایہ افتخار ہے اگر حقیقت کے آ ئینے میں دیکھا جائے تو مذکورہ لیڈی ڈاکٹر ظلم و ناانصافیوں کی اس اندھیر نگری میں ایک قطب ستارے کی حیثیت رکھتی ہے جس کی چمک سے محکمہ ہیلتھ جھنگ جگمگا رہا ہے آپ یقین کریں یا نہ کریں لیکن یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ مذکورہ لیڈی ڈاکٹر اپنے فرائض و منصبی دہاڑی لگاؤ اور مال کماؤ کی سکیم پر عمل پیرا ہو کر ادا کرنے کے بجائے صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بن کر ادا کرنے میں مصروف عمل ہے مذکورہ لیڈی ڈاکٹر جس وقت غریب مریضوں سے گفتگو کر رہی ہوتی ہے تو ایسے محسوس ہوتا ہے کہ جس طرح دنیا بھر کا شہد مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کی زبان پر اتر آیا ہو مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کے انداز گفتگو سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مذکورہ لیڈی ڈاکٹر پر اطمینان اور پیارو محبت کے فرشتے روز اترتے ہیں قصہ مختصر مذکورہ لیڈی ڈاکٹر اپنے فرائض و منصبی عبادت سمجھ کر ادا کرتی ہے جس کے نتیجہ میں غریب اور بے بس مریض مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کی عزت وقار کے ساتھ صحت کیلئے ہمیشہ خداوندکریم سے دعا گو رہتے ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes