میجر طفیل شہید نشانِ حیدر کے مزار پر پرُ وقار تقریب کا اہتمام

Published on September 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 533)      No Comments
unnamedوہاڑی( یوا ین پی)یوم دفاع پا کستان کے موقع پر فاتح لکشمی پور ضلع کومیلا مشرقی پاکستان میجر طفیل شہید نشانِ حیدر کے مزار پر پرُ وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جنرل آفیسر کما نڈ نگ میجر جنرل امجد علی خان خٹک نے شہید کے مزار پر چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کی طر ف سے ڈی سی او تنویر الرحمن ، ضلعی پولیس کی طرف سے ڈی پی او چودھری محمد سلیم نے پھولوں کی چادر یں چڑھائیں جبکہ میجر طفیل شہید کی رجمنٹ پنجاب رجمنٹ کے جوانوں نے بھی پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر سندھ رجمنٹ اور وہاڑی پو لیس کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی دی ، لو گو ں کی بہت بڑی تعداد اور سکولوں کے بچے شہید کے مزار پر تقریب میں شریک تھی میجر جنرل ا مجدعلی خان خٹک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پا کستانی فوج قوم کوکبھی مایوس نہیں کرے گی ، سی پیک منصوبہ پا کستان کی معاشی ترقی کے لیے نہا یت ایم ہے اس کی جلد از جلدتکمیل کے لیے سول وعسکری قیادت متفق ہیں پا کستانی فوج کی جرأت ، بہادری، نظم وضبط کی وجہ سے شورش پسند قوتوں کو لیبیا ، شام ،مصر جیسا کھیل کھیلنے کا موقع نہیں ملا انہوں نے کہا کہ پا ک فوج کی اصل طاقت ملک کے عوام ہیں جو فوج سے بے تحاشا محبت کر تی ہے انہوں نے کہا کہ دشمن ہر وار میں نا کامی کے بعد اب پا کستانی قوم میں ما یوسی پھیلانے کی کوشش کررہا ہے قوم ما یوس نہ ہو اس بات کا یقین رکھیں کہ ہمارا دفاع اللہ تعالی کے فضل وکرم سے نا قابل تسخیر ہے اور ہم دنیا میں ایک طا قتور معاشی وعسکری قوت کے طورپر ابھررہے ہیں وطن کے دفاع کے لیے شہید اپنے لہو سے جو دیپ روشن کررہے ہیں انشا ء اللہ ان دیپوں کی روشنی کبھی ماند نہیں پڑے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور دفاع میں ہرادارے کا اپنا کردار ہے تمام ادارے اپنی اپنی جگہ اس ملک کی ترقی ، استحکام اور خوشحالی کے علاوہ حفاظت کے لیے کام کررہے ہیں انشاء اللہ پا کستان جلد ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر سامنے آئے گا تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی ارشاد احمد ارائیں ، قائمقام ڈی سی او تنویر الرحمن،ڈی پی او محمد سلیم چودھری،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا احمر سہیل کیفی، ڈی ایس پی لیگل قدیر انور نے بھی شرکت کی اس موقع پر مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات نے ملی نغمے ،ٹیبلو پیش کئے اور یوم دفاع کے حوالہ سے تقاریر کیں آخر میں میجر جنرل امجد علی خان خٹک نے طلبا و طالبات میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں جبکہ میجر طفیل شہید ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے میجر جنرل امجد علی خان خٹک کو بھی یاد گاری شیلڈ دی گئی۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes