فلپائن کے صدر کے نازیبا الفاظ، اوباما سے ملاقات منسوخ

Published on September 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments

2
واشنگٹن (یواین پی)امریکی صدر براک اوباما نے لاؤس میں فلپائن کے صدر روڈریگو سے ہونے والی ملاقات کو منسوخ کر دیا اور اب وہ جنوبی کوریا کے صدر سے ملیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ صدر اوباما نے یہ ملاقات فلپائن کے صدر کی جانب سے ان کو ’بازاری عورت کا بیٹا‘ کہنے پر منسوخ کی ۔اس سے قبل صدر براک اوباما نے کہا تھا کہ فلپائن کے صدر کے ساتھ ملاقات میں منشیات کے حوالے سے ماورائے آئین ہلاکتوں کے ایشو کو اٹھائیں گے۔صدر براک اوباما کے اس بیان کے بعد فلپائین کے صدر نے کہا کہ اگر وہ (اوباما) یہ ایشو اٹھائیں گے تو بازاری عورت کے بچے میں تم کو اجلاس میں گالیاں نکالوں گا۔یاد رہے کہ صدر براک اوباما پیر کو آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے چین سے لاؤس کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ فلپائن کے صدر روڈریگونے جون میں عہدہ سنبھالا اور اس وقت سے اب تک منشیات کے خلاف اقدامات میں 2400 منشیات فروش اور استعمال کرنے والے ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog