ضلع وہاڑی میں اشیائے خورد و نو ش کی نئی قیمتوں کانوٹیفیکیشن جاری

Published on September 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 867)      No Comments
5
وہاڑی(یواین پی)ڈی سی او تنویرالرحمن نے ضلع وہاڑی میں اشیائے خورد و نو ش کی نئی قیمتوں کانوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق دال چناباریک 138روپے فی کلو، دال چنا مو ٹی 142روپے فی کلو ، ، دال مونگ دھلی ہوئی105روپے فی کلو ، دال مو نگ بغیر دھلی اوپن مارکیٹ کے مطابق ، دال ما ش دھلی درآمد شدہ 216روپے فی کلو ، دال مسور باریک136روپے فی کلو، دال مسور موٹی122روپے فی کلو ،مسور ثابت114روپے فی کلو، بیسن 142روپے فی کلو ، چنا سفیدلوکل (موٹا) 165روپے فی کلو ، چنا سفیدلوکل (باریک)140روپے فی کلو ، چناسیاہ لوکل (موٹا)128روپے فی کلو ،چنا سیاہ لوکل باریک اوپن مارکیٹ کے مطابق، سرخ مرچ پسی ہوئی178روپے فی کلو ، چاول سپر با سمتی نیا76روپے فی کلو ،پرانا سپر باسمتی چاول87روپے فی کلو، چاول (اری )34روپے فی کلو، گوشت بڑا 280روپے فی کلو ، گوشت چھوٹا525روپے فی کلو، روٹی 100گرام وزن5روپے فی عدد ، نان اورخمیری روٹی سو گرام 7روپے فی عدد،دودھ 60روپے فی لیٹر ، دہی 65روپے فی کلو ، چینی 68روپے فی کلواور سوجی میدہ کی قیمت 42 روپے فی کلو، مقرر کی گئی ہے آٹا محکمہ خوراک کی طرف سے مقر ر کردہ نرخوں کے مطابق، گھی کے مختلف برانڈ انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مقررکردہ نرخوں پر فروخت ہوں گے ڈی سی او نے تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریٹ لسٹیں اپنی دکان میں نمایاں مقام پر آویزاں کریں اور مقررہ نرخوں پر اشیاء فروخت کریں پرائس مجسٹریٹس ریٹ لسٹوں پر عمل درآمد کے لیے پرائس چیکنگ کریں ۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme