آئی ایس پی آر کا نیا گانا ’ خاک جو خون میں‘ ریلیز

Published on September 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 732)      No Comments

3
اسلام آباد(یو این پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے نیا گانا ریلیز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے ” خاک جو خون میں“ کے ٹائٹل سے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے نیا گانا جاری کر دیا ہے۔ گانے میں دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے پاک فوج کے شہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاک فوج کے جوان وطن کی حفاظت کی خاطر کیسے اپنے ہنستے بستے گھر چھوڑ کر فرض کی ادائیگی کیلئے جاتے ہیں اور انتہائی مشکل حالات میں بھی اپنی جان وطن پر نچھاور کر دیتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes