پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد 13کروڑ 32لاکھ 80ہزار سے تجاوز کرگئی

Published on September 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 591)      No Comments

00
اسلام آباد (یوا ین پی) پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد 13کروڑ 32لاکھ 80ہزار سے تجاوز کر گئی۔ تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے صارفین 3کروڑ 17لاکھ 70ہزار ہو گئے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے حال میں موبائل صارفین کیلئے اپنے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا ہے کہ پاکستان میں موبائل فون صارفین کی کل تعداد 13کروڑ 32لاکھ 8ہزار ہو گئی ہے جبکہ تھری جی فور جی صارفین کی تعداد 3کروڑ 17لاکھ 70ہزار ہو چکی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک کی کل ٹیلی ڈینسٹی 70.84فیصد ہے جبکہ موبائل ٹیلی ڈینسٹی 69.02فیصد ہے۔ موبائل فون صارفین کی کل تعداد اس وقت 13کروڑ 32لاکھ 8ہزار ہے۔ تھری جی فور جی صارفین اور 3کروڑ 45لاکھ 44ہزار صارفین ہیں۔ پی ٹی آئی اے کے مطابق یہ اعدادو شمار کسی ملک کی بے مثال ترقی کو ظاہر کرتے ہیں۔جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کا ٹیلی کام سیکٹر عصر حاضر کے تقاضوں پر پورا اترنے کے لئے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ گزشتہ سال یہ شعبہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں آمدنی کا سب سے اہم ذریعہ بن گیا تھا۔پی ٹی اے قومی معیشت میں فائدے کے لئے نئی آنے والی ٹیکنالوجی سے متعلق شعور اجاگر کر نے کے لئے بھی کوشاں ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے کے زیر اہتمام کلاؤڈ کمپیوٹنگ، اینڈرائیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ آگمینٹڈ ریالٹی، بگ ڈیٹا ان لائسس، انفراسٹرکچر شےئرنگ اور انٹرنیٹ آف تھنگز سے متعلق متعدد شعوری سیمنا ر منعقد کرائے گئے۔پی ٹی اے نے قومی ریگولیٹر نیشنل بینک آف پاکستان کے ساتھ پاکستان میں ڈیجیٹل فنانشل سروسز اور فنانشل انکلوژن کے فروغ کے لئے ایک ایم او یو پر بھی دستخط کئے جبکہ اس کے علاوہ حال ہی میں پی ٹی اے نے آئی ٹی یو کے تعاون سے بین الاقوامی راؤنڈ ٹیبل اور بین الاقومی تربیتی پروگرام منعقد کے جس میں ا یشیا پیسفک خطے کے 23 ممالک کے مندوبین نے اس پروگرام میں شرکت کی تاکہ پاکستان اور ریجنل ممالک ایک دوسرے کے ساتھ اپنا ریگولیٹری تجربہ بیان کر سکیں اور پی ٹی اے کے افسران کو تربیتی مواقع بھی فراہم کئے جا سکیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی اے بحیثیت ریگولیٹر پاکستان میں معاشرتی اور اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے ٹیلی کام اور آئی سی ٹی کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔ اس حوالے سے برا بینڈ کے شعبے میں ترقی ایک اہم پیش رفت ہے ۔ چونکہ براڈ بینڈ ایک انقلابی ٹیکنالوجی ہے جس کے ایک ملک کی ڈیجیٹل اور اقتصادی ترقی کے ہر پہلو میں وسیع مضمرات ہیں لہٰذا تھری جی اورفور جی ایل ٹی ای سروسز کے ملک بھر میں کامیاب پھیلاؤ نے پاکستان کے عوام کے لئے ڈیٹا کے حصول کے لئے نئی راہوں کو ہموار کیا تاہم اعدادو شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ براڈ بینڈ سیکٹر میں ترقی کے بھر پور مواقع موجود ہیں ۔براڈ بینڈ کا وسیع پیمانے پر استعمال نہ صرف ٹیکنالوجی کی پیش رفت میں صحیح آلہ کار ثابت ہو سکتا ہے بلکہ پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی میں بھی صحیح آلہ کار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس وقت براڈ بینڈ کے فوائد ای سروسز کے تحت مثلاً ای ہیلتھ ،ای ایجوکیشن، ای کامرس، ای گورننس ، کی صورت میں عام لوگوں تک پہنچ رہے ہیں۔اس ترقی و تبدیلی سے کہیں اور کسی بھی وقت معلومات کا تبادلہ نہ صرف ممکن ہو سکتا ہے بلکہ یہ پبلک اور پرائیویٹ سروسز خصوصا تعلیم، پیشہ ورانہ ترقی، صحت، ٹرانسپورٹ، صنعت، انسانی حقوق، ماحولیاتی تحفظ، تجارت ، روڈ سیفٹی، اربن مینجمنٹ، سماجی بہبود، ایگریکلچراور کامرس کے شعبوں میں معلومات کی منتقلی کے لئے ممدو معاون ہے۔ خصوصا یہ غریب اور پسماندہ آبادی کے افراد کے لئے قابل رسائی اور سستی سہولت ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme