ملک بھر میں عید الاضحی آج بھرپور مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

Published on September 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

000لاہور(یو این پی) ملک بھر میں آج عید الاضحی مذہبی جوش جذبے سے منائی جائے گی۔ اسلام آباد میں نماز عید کا سب بڑا اجتماع شاہ فیصل مسجد میں ہوا۔ جہاں ہزاروں افراد عید کی نماز ادا کی۔ کراچی میں بھی نماز عید کے جھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ میمن مسجد بولٹن مارکیٹ پولو گراؤنڈ، عید گاہوں اور دیگر مقامات پر بھی عید کی نماز ادا کی گئی۔ جس کے بعد سنت ابراہمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کی جا رہی ہے۔ لاہور میں نماز عید کا سب بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہو ا۔ جہاں ہزاروں افراد جمع ہوئے، جبکہ دیگر مساجد اور عید گاہوں میں بھی نماز عید کے جھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے۔ نماز عید کے بعد سنت ابراہمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کی جارہی ہے۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں بھی نماز عید کے جھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes