
لاہور (یواین پی) دوہزار سولہ کا آخری چاند گرہن آج رات ہو گا ، چاند گرہن پاکستان، یورپ، افریقا اور آسٹریلیا میں دیکھا جا سکے گا ۔پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز نو بج کر پچپن منٹ پر ہو گا ۔ گیارہ بج کر 55 منٹ پر گرہن اپنے عروج پر ہو گا جبکہ ایک بج کر 54 منٹ پر ختم ہو جائے گا اور چاند واپس اپنی اصل حالت میں دیکھا جا سکے گا ۔ماہرین کے مطابق آج ہونے والے چاند گرہن کا مجموعی طور پر دورانیہ 3 گھنٹے 59 منٹ ہو گا ۔ چاند گرہن یورپ ، افریقہ، ایشیا، آسٹریلیا اور مغربی بحرالکاہل کے خطوں میں بھی دیکھا جا سکے گا ۔ یہ دو ہزار سولہ کا آخری چاند گرہن ہے ۔