ضلع وہاڑی میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی

Published on September 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 560)      No Comments

6
وہاڑی( یوا ین پی) پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلع وہاڑی میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پرائس مجسٹریٹس نے رواں ماہ کے دوران1385دکانداروں کو چیک کیا اور 394دکانداروں کو گرانفروشی کا مرتکب پاتے ہوئے دو لاکھ700روپے جرمانہ کیا جبکہ 9عادی گرانفروشوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے گئے گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران بعض بڑے پرویژن سٹورز کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی جو کوالٹی کے نام پر عوام کا استحصال کرنے میں مصروف تھے دریں اثناء قائم مقام ڈی سی او تنویرالرحمن نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ گرانفروشوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کریں اور جرمانہ ادا نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اعلی معیار کی حامل کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں تاجرتنظیموں کے نمائندوں اور صارفین کے نمائندوں کی مشاورت اور ہول سیل مارکیٹ کی قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مقرر کرتی ہے اس لیے کوالٹی کے نام پر گرانفروشی کی اجازت نہیں دی جا سکتی انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو مزید ہدایت کی کہ وہ گرانفروشی کے مرتکب پھل اور سبزی فروشوں کے خلاف بھی کارروائی کریں مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ نرخنامے آویزاں نہ کرنے اور مقررہ نرخوں پر پھل سبزی فروخت نہ کرنے پر کارروائی عمل میں لائیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog