خواجہ اظہار کی رہائی اور راو انوار کی معطلی نواز شریف نے دباو ڈال کر کرائی۔ عمران خان

Published on September 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

13
اسلام آباد (یو این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ خواجہ اظہار کی رہائی اور راو انوار کی معطلی نواز شریف نے دباو ڈال کر کرائی،،،،جس کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو مجبور کیا گیا ،،،وزیراعظم سن لیں رائیونڈ مارچ کو پرتشدد بنانے کی کوشش کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگےاپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کپتان نے  سندھ کے معاملات میں وزیراعظم کی مداخلت  پر تشویش کا اظہار کیا ۔عمران خان کا کہنا ہے کہ خواجہ اظہار کی گرفتاری پر وفاق کی مداخلت کے بعد متحدہ رہنما کی گرفتاری اور رہائی  سیاسی ایشو بن گیا ہےعمران خان کے مطابق پولیس کے معاملات میں سیاسی مداخلت کام میں رکاوٹ بنتی ہے، انکا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ملیر راو انوار قانون کے مطابق کام کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ پردباو ڈال کر ان کومعطل کرایاچیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا انکا رائیونڈ مارچ پرامن ہوگا ،،لیکن اگر ن لیگ کے کسی گلو بٹ نے کارکنوں پر تشدد کیا تو ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے ،،،انکے کارکنوں کے سامنے ڈنڈا بردار لیگی کارکنوں کی کوئی اوقات نہیں ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes