فیس بک پر زیادہ وقت گزارنے والے بچے جھگڑالو

Published on September 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 817)      No Comments

14
لندن (یو این پی)  ایک سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ فیس بک پر زیادہ وقت صرف کرنے والے بچے اپنی ظاہری جسمانی حالت سے غیرمطمئن اور والدین سے بحث وتکرار زیادہ کرنے لگتے ہیں۔برطانوی حکومت نے ایسکس یونیورسٹی کے تعاون سے ملک بھر کے 40 ہزار گھرانوں کا ایک تفصیلی سروے کیا اس میں فیس بک اور ٹویٹر استعمال کرنے اور نہ کرنے والے بچوں کا موازنہ کیا گیا جن کی عمریں 10 سے 15 برس تھیں۔جو بچے روزانہ 3 گھنٹے ان دونوں سوشل میڈیا سے جڑے رہتے تھے ان کی صرف 53 فیصد تعداد اپنی ظاہری حیثیت اور جسمانی کیفیت سے خوش تھی جب کہ فیس بک اور ٹویٹر سے دور رہنے والے 82 فیصد بچے اپنے بدن اور جسمانی ظاہری کیفیت سے مطمئن تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes