رائیونڈ مارچ 30 ستمبر کو ہوگا، عمران خان کا اعلان

Published on September 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 457)      No Comments

4
اسلام آباد(یو این پی) پاکستان تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان کا پارٹی کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ 30 ستمبر کو رائے ونڈ مارچ کا اعلان کرتے ہیں۔ رائے ونڈ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، بلکہ پاکستان کا حصہ ہے۔ 24 ستمبر سے ملک بھر سے قافلے نکلنا شروع ہو جائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین اور قانون ہمیں احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے گلو بٹوں نے ہمارا راستہ روکنے کی کوشش تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔ تشدد کیا گیا تو ہمارے نوجوان اس کا مقابلہ کریں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو احتجاج نہیں رکے گا کیونکہ کپتان تھکنے والا نہیں ہے۔ انھوں نے کھلاڑیوں کو اختلاف ختم کرنے پر بھی زور دیا۔ دھواں دار خطاب میں عمران خان نے حکومت پر تنقید کے نشتر چلائے اور الیکشن کمیشن پر الزامات بھی دہرائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题