عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیا ہے؛ملیحہ لودھی

Published on September 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments

5
نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیا ہے، یو این سیکرٹری جنرل بانکی مون بھارتی فورسز کی جانب سے معصوم کشمیری شہریوں کی تصاویر دیکھ کر غمزدہ ہو گئے، اگلے مرحلے میں انسانی خلاف ورزی کی دستاویزات سلامتی کونسل کے پاس لے کر جائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کارروائیاں خطے میں امن کے لئے خطرناک ہیں، اس حوالے سے اقوام متحدہ کے اجلاس سے وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر تمام اقوام عالم کے سربراہان نے سن لی۔ اور عالمی برادری نے کشمیر میں انسانی خلاف ورزی کا نوٹس لیا ہے۔ بان کی مون بھارتی مظالم کی تصاویر دیکھ کر غمزدہ ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ اگلے قدم کے طور پر سلامتی کونسل کے ممالک کے پاس جا کر کشمیر کے حوالے سے بھارتی مظالم سے آگاہ کیا جائے گا۔ کشمیر کے عوام کو ان کا آئینی اور جمہوری حق ملنا چاہئے، امید ہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے باعث مثبت ردعمل سامنے آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بانکی مون نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔بھارت کا پاکستان کو تنہا کرنے کا دعویٰ غلط اور بے بنیاد ہے، پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر کے ممالک نے حمایت کا اعادہ کیا ہے پاکستان کے نمائندوں نے آج بھارت کو جواب دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes