جس آدمی کو بغیر سوال اور لالچ کے مال ملے ، تو لے لینا۔

Published on December 5, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 489)      No Comments

\"5\"
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو کچھ مال دیا کرتے تھے تو جناب عمر رضی اللہ عنہ عرض کرتے تھے کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے زیادہ احتیاج رکھنے والے کو عنایت کیجئے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ مال لے لو اور خواہ اپنے پاس رکھو، خواہ صدقہ دے دو۔ اور جو اس قسم کے مال سے تمہارے پاس آئے اور تم نے اس کی خواہش نہیں کی اور نہ سوال کیا ہو تو اس کو لے لیا کرو اور جو اس طرح نہ ہو، اس کے پیچھے اپنے نفس کو مت لگاؤ۔ سالم نے کہا کہ اسی وجہ سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کسی سے کچھ نہ مانگتے تھے اور اگر کوئی دیتا تھا تو رد نہ کرتے تھے۔
مختصر صحیح مسلم
567 :

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme