بھارت ثقافتی پابندیاں‌نہ لگائے آرٹسٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، پرنس امین، آصف خان، راشد علی

Published on September 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 746)      No Comments

Zakeer
لاہور (زکیر احمد بهی بیورو چیف )  پاکستانی  فنکار برداری  نے میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  بهارت  اپنی  غلطیوں  پر پردا  ڈال رہا ہے اور پاکستان  فنکاروں پر پابندی عائد کرکے   کیا ثابت کرنا چاہتا ہے فنکاروں اور اداکاروں  کی کوئی سرحد نہیں  ہوتی ادکار اور فنکار تو ایک سفیر کی حیثیت رکھتے ہے اور آپس  میں  باہمی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں  مگر  بہت افسوس  کے ساتھ  کہنا  پڑتا ہے کہ  بهارت  اس بات کو سمجھنے  کی کوشش  ہی نہیں  کر رہا   گلوکار  پرنس امین راجہ  گلوکار آصف خان  شہزادہ اور گلوکار  راشد علی  پردیسی  نے   یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی  کبھی  بھی جنگ  نہیں  چاہتے  جنگ  دونوں  ممالک کے لئے خطرناک ہے جنگ سے تباہی اور بربادی ہی ہو گئی  دونوں  ممالک کی حکومتوں کو یہ سوچنا چاہیے  اگر بهارت  جنگ ہی چاہتا ہے تو پاکستان  کے تمام  فنکار اور اداکار   پاک افواج کے ساتھ  کهڑے ہیں  اور اپنے پیارے وطن کے لئے ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرے گے اور اپنے وطن کی حفاظت کرے گے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme