گورنمنٹ گرلز کالج کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے سترہ سے زائد طالبات متاثر

Published on September 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 483)      No Comments

7
ایبٹ آباد(یواین پی)گورنمنٹ گرلز  پوسٹ گریجوایٹ کالج کے ہوسٹل میں آتشزدگی سے  سترہ طالبات متاثر  ہوئی ہیں ایک کی حالت تشویشناک ہے آتشزدگی کے دوران بھگدڑمچنے سےکئی طالبات زخمی ہوئی ہیں جبکہ آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے  باعث ہوئی ، ریسکیوحکام نے آگ پرقابوپالیا ۔تفصیلات کےمطابق گورنمنٹ کالج برائے خواتین کے ہاسٹل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث 9طالبات بیہوش جبکہ 8 جھلس گئیں۔ ریسکیو 1122نےمتاثرہ طالبات کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا ہے  جبکہ واقعہ کے فوری بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گی  ہے۔ ہسپتال ذرائع کے  مطابق تین طالبات کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes