انڈین فوجی گرفتار‘ دشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں: ملیحہ لودھی

Published on September 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 495)      No Comments

2
جنیوا (یوا ین پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان بھرپور جواب دینے کےلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا پاکستانی حدود میں کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوا۔ بھارت کی جانب سے سرحد پار شیلنگ کی گئی۔ ہم نے دراندازی کرنے والے ایک بھارتی فوجی کو بھی پکڑا ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے۔ بھارتی فوجیوں نے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحدپار سے شیلنگ کی۔ جارحیت جاری رکھی تو پاکستان سخت جواب دینے کے لیے تیار ہے۔عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ملیحہ لودھی نے بھار ت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا اور کہا کہ بھارتی فوج نے رات گئے کنٹرول لائن پر شیلنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے کیا گیا۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ دراندازی کرنے والے ایک بھارتی فوجی کو پکڑ لیا گیا۔ معاملہ اقوام متحدہ کے سینئر اہلکاروں کے آگے اٹھایا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ جارحیت کسی صورت برداشت نہیں۔ بھارت کو خطے میں امن کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آنا ہوگا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت پر دبائو بڑھانا ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes