انڈیا کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ‘ پاک فوج کا کرارا جواب

Published on October 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

4راولپنڈی(یواین پی) بھارت نے ہفتے کو ایک بار پھر ا لائن آف کنٹرول ا یل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھمب سیکٹر پربلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کردی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج نے علی الصبح چار بجے کے قریب چھمب سیکٹر پربلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری شروع کردی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ صبح چار بجے سے شروع ہو کر آٹھ بجے تک جاری رہا۔جواب میں پاکستانی فورسز کی بھرپور کارروائی نے بھارتی گنوں کو خاموش کرا دیا۔ تاہم کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوابھارت نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھمب سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے ، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی سے بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں ۔ لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ پاک فوج نے بلااشتعال فائرنگ کا ‘منہ توڑ’ جواب دیا۔واضح رہے کہ کنٹرول لائن کی حالیہ خلاف ورزی سے دو روز قبل ہی بھارت نے دعوی کیا تھا کہ اس نے کنٹرول لائن کے اطراف پاکستانی علاقے میں دہشت گردوں کے لانچ پیڈز پر سرجیکل اسٹرائیکس کیں جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی۔سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کنٹرول لائن پر ہونے والے فائرنگ کے نتیجے میں اس کے دو فوجی جاں بحق ہوئے۔بعد ازاں یہ رپورٹس بھی سامنے آئیں کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے ایک بھارتی فوجی کو پکڑا بھی گیا ہے جبکہ بھرپور جوابی کارراوئی میں کئی انڈین فوجی ہلاک بھی ہوئے۔ہندوتسان کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیکس کا دعوی ایسے وقت میں سامنے آیا تھا جب کشمیر کی موجودہ صورتحال پر دونوں ملکوں کے تعلقات پہلے ہی کشیدہ تھے اور اس واقعے نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔18 ستمبر کو کشمیر کے اڑی فوجی کیمپ میں ہونے والے حملے کے بعد جس میں 18 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے، بھارت نے اس کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے اسے عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سفارتی کوششوں کا آغاز کیا تھا تاہم پاکستان نے اس الزام کو یکسر مسترد کردیا تھا۔8 جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی انڈین فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سے کشمیر میں صورتحال کشیدہ ہے اور پولیس سے جھڑپوں اور مظاہروں میں اب تک 100 سے زائد کشمیری ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چھرے لگنے سے 150 سے زائد کشمیری بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔گزشتہ دنوں بھارت نے نومبر میں پاکستان میں ہونے والے سارک سربراہ کانفرنس میں بھی شرکت سے انکار کردیا تھا جس کے بعد دیگر ممالک نے بھی بھارت کی پیروی کی اور بالآخر سارک کانفرس کو ملتوی کرنا پڑا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes