پاکستان کے مختلف شہروں 5.5 شدت کا زلزلہ‘ لوگوں میں خوف و ہراس

Published on October 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 440)      No Comments

15
لاہور (یو این پی)پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ بتائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی علاقےگزشتہ روز زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔ زلزلے کے جھٹکے گلگت‘ چلاس‘ مانسہرہ، سکردو اور اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں محسوس کئے گئے۔ پشاور‘ غذر‘ ایبٹ آباد، بٹگرام‘ مظفرآباد اور آزادکشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز پٹن اور الائی کے قریبی علاقے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ ابتدائی طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes