خیبرپختونخواحکومت کا نویں اوردسویں محر م الحرام کوموبائل فون سروس بند کرنے کافیصلہ

Published on October 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 402)      No Comments

111
پشاور(یواین پی)خیبرپختونخواحکومت نے نویں اوردسویں محر م الحرام کوحساس اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کافیصلہ کرلیا ، خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق کو مراسلہ ارسال کردیا۔صوبائی محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے نویں اور دسویں محرم کے لیے موبائیل سروس بند کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلہ کے مطابق موبائل فون سروس صوبے حساس اضلاع میں بند رکھی جائیگی حساس اضلاع میں کوہاٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان ، ہنگو اور پشاور سمیت چھ اضلاع میں موبائیل فون سروس بند کرنے کی سفارش کی گئی ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题