محرم الحرام ؛ پنجاب حکومت کےفول پروف سکیورٹی کے دعوے دھرے رہ گئے

Published on October 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 451)      No Comments

13
لاہور(یو این پی)محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی کے دعوے دھرے رہ گئے شیرجوان ڈیوٹی کے دوران خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے۔تفصیلات کےمطابق حکومت کی طرف سے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے دعوے تو بڑے بڑے کیے گئے لیکن عملی طور پر صورتحال کیا ہے یہ آپ خود ہی دیکھ لیں۔تھانہ فیصل ٹاؤن کے سب انسپکٹر انوسٹی گیشن ذوالفقا رجو امام بارگاہ میں خواتین کی مجلس کے دوران ڈیوٹی پر تعینات تھے پولیس کا یہ شیرجوان اس قدر گہری نیند سویا کہ اسے اپنے آس پاس کا کچھ ہوش نہ رہا۔شیرجوان کی نیند کی خبر میڈیا میں آنے کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام بھی حرکت میں آگئے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف نے دوران ڈیوٹی غفلت برتنے پر سب انسپکٹر ذوالفقار کو معطل کر دیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog