وہاڑی : بس اور ٹرک میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق

Published on October 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 617)      No Comments

3
وہاڑی(یو این پی) ملتان روڈ بستی کنڈور اڈا چکڑالہ کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم ایک بچی اور ایک عورت سمیت 3 افراد جاں بحق 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں کو ریسکیو1122 کی ٹیم نے فرسٹ ایڈ دی اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی۔تفصیلات کےمطابق  ملتان روڈ پر 2 تیز رفتار بسیں مقابلہ میں ملتان جا رہی تھیں جبکہ ٹرک ملتان سے بوریوالہ آ رہاتھا اڈا چکڑالہ کے قریب بستی کنڈور پر بس دوسری بس کو اور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے باعث ایک 3 سالہ بچی اور ایک عورت سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہو گئے ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دے کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题