چوہدری سرور مسئلہ کشمیر پر بر طانوی دارالعوام کے ممبران سے آج خطاب کر ینگے

Published on October 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 381)      No Comments

1
لندن(یو این پی)سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور مسئلہ کشمیر کے ایشو پر بر طانوی ہاؤس آف کامن کے ممبران سے (آج) منگل کو خطاب کر یں گے ۔وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ور زیوں کے حوالے سے ممبران کو آگاہ کر یں گے ، تحر یک انصاف کے جاری اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف کے مر کز ی رہنما چوہدری محمدسرور مسئلہ کشمیر کو برطانیہ اور یورپی پار لیمنٹ میں اجاگر کر نے اور بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں کی جانیوالی دہشت گردی اور بنیادی انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے آگاہ کر نے کیلئے لندن میں موجود ہیں ، اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دنیا کی بدترین دہشت گردی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ شرو ع کر رکھا ہے اور پوری دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کے اس اقدام کی نہ صرف مذمت کر ے بلکہ بھارت پر سفارتی دباؤ ڈالا جائے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ بند کر ے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题