قصور سمیت پنجاب بھر میں ڈیڑھ سو سے زائد سستے بازار لگائے جارہے ہیں ملک خرم

Published on December 5, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 233)      No Comments

\"photo
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مہنگائی کی روک تھام اور امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔قصور سمیت پنجاب بھر میں ڈیڑھ سو سے زائد سستے بازار لگائے جارہے ہیں تاکہ عوام کو روزمرہ کی اشیاء سستے داموں فراہم ہوسکیں۔ان خیالات کا اظہار ضلعی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن قصورو امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل دفتوہ ملک خرم نصراللہ خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور کرپشن کی روک تھام کیلئے کوشاں ہے۔ حکومت جنوبی پنجاب کی پسماندگی کے خاتمے اور اس خطہ کی ترقی کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کررہی ہے۔ پنجاب حکومت نے مہنگائی کو کم کرنے اور سفید پوش طبقہ کو اشیائے خوردونوش کی بہتر رسائی کے لیے سستے بازار قائم کیے ہیں جس پر کوالٹی اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے میاں محمد شہباز شریف نے اراکین اسمبلی کو ٹاسک دے دیاہے جو منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف اپنا بھرپورکردار اداکریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes