شہادت سیدناامام عالی مقامؓ

Published on October 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 433)      No Comments

Kareem
ارشادباری تعالیٰ ہے اورہم ضرورتمہیں آزمائیں گے (کبھی)خوف اور(کبھی)بھوک (کبھی)جان مال وثمرات (دنیاوی نعمتوں اور اولاد) کی کمی کے ذریعے اور(ایسے حالات میں) صبرکرنے والوں کو(جنت کی بشارت)دے دیجیے۔(سورۃ البقرہ آیت ۱۵۵)آپؓ کی پیدائش کے ساتھ ہی آپؓ کی شہادت کی خبرمشہورہوچکی تھی حضرت ام سلمہّ فرماتی ہیں کہ آپﷺ نے ارشادفرمایاکہ جبرائیل امین ؑ نے مجھے خبردی ہے کہ میرافرزندفرات میں شہیدکیاجائے گامیں نے جبریل امین سے کہاکہ ان کے مقتل کی مٹی لاکردکھاؤپس یہ مٹی وہاں سے لائے ہیں وہ مٹی آپ ﷺنے حضرت ام سلمہؓ کودے دی اورفرمایاجب یہ مٹی خون بن جائے گی تووہ میرے بیٹے کے قتل کادن ہوگا۔ترمذی شریف کی جلدثانی میں ہے ایک عورت کہتی ہے محرم کی دسویں تاریخ کومدینہ طیبہ میں حضرت ام سلمہؓ کی خدمت اقدس میں حاضرہوئی میں نے دیکھاآپؓ رورہی ہیں میں نے رونے کی وجہ پوچھی توام المومنین نے فرمایامیں نے ابھی ابھی خواب دیکھاہے کہ رسول انورﷺکے سرانورمبارک اورریش مبارک میں گردوغبارہے میں نے عرض کیایارسول اللہﷺیہ کیابات ہے توآپﷺنے فرمایا!میں ابھی کربلاسے آرہاہوں آج میراحسین قتل کردیاگیاہے.حضرت ام سلمہؓ فرماتی ہیں کہ مجھے وہی مٹی یادآگئی جونواسۂ رسول ﷺکی پیدائش کے وقت جبرائیلؑ نے میدان کربلاسے لاکرحضورﷺکودی تھی اورنبی کریمﷺنے وہ مٹی مجھے دے کرفرمایااس مٹی کواپنے پاس رکھوجس دن میراحسین قتل ہوگایہ مٹی خون بن جائے گی ۔حضرت ام سلمہؓ فرماتی ہیں کہ میں نے وہ مٹی دیکھی توخون بن چکی تھی اس مٹی کومیں نے شیشی میں سنبھال کررکھاہواتھا۔میدان کربلامیں عظیم مصائب کے وقت بھی آپؓ نے دن اللہ کے کلام کی تلاوت میں بسرکیے اورراتیں رکوع وسجودمیں گزاریں انتہایہ ہے کہ جب آپؓ کوشہیدکیاگیااس وقت بھی آپؓ اللہ پاک کے حضورسجدہ میں تھے ۔آپؓ اورآپ کے ساتھیوں کودس ۱۰محرم ۶۱ہجری مطابق ۱۰اکتوبربروزجمعہ ۵۶سال ۵ماہ اور۵دن کی عمرمیں شہیدکردیاگیا۔اناللّٰہ واناالیہ رٰجعونآپؓ ؓکی شہادت سے ہمیں یہ سبق ملتاہے کہ انسان پرجتنی مصیبتیں آجائیں صبرسے کام لیں اورظالم جابرکے سامنے نہ جھکیں۔ہروقت اللہ کی عبادت کریں آپؓ کی سیرت سے یہ معلوم ہواہے کہ آپؓ نے شہادت کے وقت بھی سرسجدہ میں رکھ کریہ ثابت کردیاکہ سیدناامام حسینؓکل کربلاکے میدان میں بھی سجدہ میں تھے اورآج تک سجدہ میں ہیں آپؓ کوسجدہ کرتے وقت تولوگوں نے دیکھاتھاپرسجدہ سے سراٹھاناکسی نے دیکھااس کی اصل وجہ بھی یہی تھی کہ جھکناہے تواللہ پاک کی بارگاہ میں ہے ظالم جابرکے سامنے نہیں ۔اللہ پاک نواسہ رسول ﷺکے صدقے ہماری بخش ومغفرت فرمائے سرکاردوعالم ﷺکی بروزقیامت شفاعت نصیب فرمائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes