بلاول بھٹو کا 16 اکتوبر کو سلام شہدا ریلی نکالنے کا اعلان

Published on October 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 433)      No Comments

BBکراچی … چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 16 اکتوبر کی صبح بلاول ہاؤس سے سلام شہیداء ریلی لیکر کارساز جائینگے ۔ پیپلز پارٹی میڈیا سیل سے جاری ہونے والے ایک ویڈیو پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ محرم ہمیں امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔ شہداء کربلا کے حوصلے اور جدوجہد دنیا کی تاریخ کا بیمثال باب ہے ۔ بلال بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جہاں جہاں ظلم ہوگا وہاں وہاں کربلا ہوگا ۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سیاسی جدوجہد ظلم کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں رہی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ 18 اکتوبر 2007 دنیا کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے ، وہ سانحہ کارساز کے شہیداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنے ساتھیوں کے ساتھ 16 اکتوبر کی صبح بلاول ہاؤس سے سلام شہدا ء ریلی لیکر کارساز جائینگے ، انہیں امید ہے کہ عوام اس میں ان کا بھرپور ساتھ دے گی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题