ججز نظر بندی کیس ٗسابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

Published on October 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 446)      No Comments

3
جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے ججز نظر بندی کیس کی باقاعدہ سماعت کا آغاز کیا
اسلام آباد (یوا ین پی)انسداد دہشت کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے 160ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔ جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے ججز نظر بندی کیس کی باقاعدہ سماعت کا آغاز کیا۔ سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل کے بیرون ملک ہونے پر جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف کے وکیل بیرون ملک ہیں‘ وقت دیا جائے۔ سرکار کی طرف سے پبلک پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش پیش ہوئے۔ پولیس کی جانب سے اس حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے مشرف کے چک شہزاد فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا ہے جس پر معلوم ہوا کہ ملزم پرویز مشرف بیرون ملک ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف کو سابق چیف جسٹس سمیت اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو ان کے گھروں پر نظربندرکھنے کا الزام ہے۔ عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme