اوپن یونیورسٹی میں “اقوام کے عروج و زوال کے اسباب”کے زیر عنوان خطبات اسلام آباد کی پہلی تقریب

Published on October 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 522)      No Comments

ai
اسلام آباد(یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے عصر حاضر میں مسلم امہ کو درپیش علمی و فکری مسائل کے حوالے سے “خطبات اسلام آباد”کے نا م سے ایک سلسلہ وار پروگرام ترتیب دیا ہے۔”اقوام کے عروج و زوال کے اسباب”کے زیر عنوان خطاب اسلام آباد کی افتتاحی تقریب آج )جمعرات 20۔اکتوبر(کو شام 6۔بجے یونیورسٹی کے اکیڈمک کمپلیکس میں منعقد ہوگی۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کریں گے جبکہ مدیر نقطہ نظر ٗ ڈاکٹر سفیر اخترکلیدی مقالہ پیش کریں گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر ڈاکٹر شبیر منصوری ہوں گے۔یونیورسٹی کے شعبہ فکر اسلامی ٗ تاریخ و ثقافت نے فکر اسلامی سے متعلق اہم موضوعات کی ایک فہرست مرتب کی ہے۔ اس حوالے سے ملک کے مایہ ناز اہل علم اور اصحاب فکر کو دعوت خطاب دی جائے گی کہ وہ اس پلیٹ فارم سے ملت اسلامیہ کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ تقریب ہر ماہ دو (2)مرتبہ منعقد کی جائے گی جس میں ایک فاضل علمی شخصیت کا کسی ایک موضوع پر کلیدی خطاب ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes