گورنر سندھ کے برٹش پاسپورٹ کی کاپی منظرعام پر آ گئی

Published on October 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 492)      No Comments
  1. 6
    کراچی (یو این پی) گورنر سندھ کے برٹش پاسپورٹ کی کاپی سامنے آ گئی۔ پاسپورٹ دو ہزار نو میں جاری ہوا‘ دو ہزار بیس تک قابل استعمال۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے آئین کے تحت دہری شہریت والا شخص گورنر نہیں بن سکتا۔ تفصیلات کے مطابق سید مصطفیٰ کمال کی دھواں دھار پریس کانفرنس کے بعد گورنر سندھ کا برطانوی پاسپورٹ سوشل میڈیا پر آگیا۔قانون کے مطابق دہری شہریت کا حامل شخص گورنر نہیں بن سکتا۔ اگر عشرت العباد نے حقائق چھپائے ہیں تو انہیں سزا ہوسکتی ہے۔ تحریک انصاف نے بھی گورنر کے خلاف تحقیقات اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ برٹش پاسپورٹ کے مطابق 2009ءسے 2020ءتک قابل استعمال ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ 14 برس سے اپنی شہریت سے متعلق اہم معلومات پوشیدہ رکھ کر اہم ترین عہدے پر فائز ہیں۔الیکشن کمیشن پاکستان کے سیکرٹری کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق گورنر دہری شہریت نہیں رکھ سکتا۔ ڈاکٹر عشرت العباد کو گورنری فوراً چھوڑنا پڑیگی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف بھی سید مصطفیٰ کمال کی ہمنوا ہو گئی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر سندھ کے خلاف تحقیقات اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا برس سے گورنر کے عہدے پر فائزعشرت العباد خود بھی تمام معاملات میں ملوث رہے ہیں اور ایم کیو ایم کو بھی اس سارے کھیل کا حصہ سمجھا جائے۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题