اوپن یونیورسٹی، سات لاکھ طلبہ کو “ترسیل کتب” کا عمل دو ماہ میں مکمل ہوجائے گا

Published on October 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 778)      No Comments

aio
اسلام آباد (یواین پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2016ء میں پیش کئے گئے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامزمیں ملک بھر سے داخل طلباء و طالبات کو کتابوں کی ترسیل کا عمل تیز کردیا ہے ٗ اب تک میٹرک پروگرام کے 40۔ہزار ٗ ایف اے کے 60۔ہزار اور بی اے پروگرام کے 70۔ہزار طلبہ کو درسی کتب ارسال کی جاچکی ہیں ٗ میٹرک اور بی اے پروگرامز کے باالترتیب 15اور 10۔ہزار مزید طلبہ کو ترسیل کتب کا عمل پائپ لائن میں ہے ۔ ترسیل کتب کے انچارج کے مطابق میٹرک تا پی ایچ ڈی سطح کے پروگرامز میں ملک بھر سے تقریباً 7۔لاکھ طلبہ و طالبات کو کتابوں کی ترسیل کا عمل دسمبر کے آخری ہفتے تک مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر کتابوں کی ترسیل کا عمل تیز کردیا گیا ہے اور میلنگ سیکشن کے کارکن 2۔شفٹوں میں صبح 8۔بجے سے شام 7۔بجے تک اس کام میں مصروف رہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题