پی ٹی آئی نے دو نومبر کے دھرنے کیلئے پلان اے فائنل کر لیا

Published on October 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 346)      No Comments

25
 لاہور (یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دھرنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ پلان اے فائنل کر لیا گیا۔ حکومت کی جانب سے رکاوٹیں نہ ڈالنے کی صورت میں قافلے جلوس کی شکل میں اسلام آباد جائیں گے اور اگر حکومت نے رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تو پلان بی پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے بہت پرجوش نظر آر ہی ہے۔ دھرنے کے حوالے سے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ڈالی تو دو نومبر کو تمام صوبوں سے کھلاڑی جلوسوں کی شکل میں اسلام آباد پہنچیں گے جہاں کپتان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے پلان اے کے مطابق لاہور سے جلوس کی قیادت جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کریں گے۔اسدعمر راولپنڈی سے آنے والے جلوس کی قیادت کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ کے پی کے پرویزخٹک اور شاہ فرمان کی قیادت میں پشاور سے جلوس اسلام آباد پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق اگر حکومت نے کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو پلان بی پر عملدرآمد کیا جائے گا۔پلان بی کے مطابق جس جلوس کو جہاں روکا جائے گا وہیں پر دھرنا دے دیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے آپس میں رابطے کے لیے ٹاسک فورس کو سمارٹ فونز بھی دیے جا رہے ہیں جس پر وہ سکائپ کے ذریعے مرکزی مانیٹرنگ سیل سے رابطے میں رہیں گے۔ ٹاسک فورس کو حالات کے مطابق مرکزی مانیٹرنگ سیل سے ہدایات دی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes