سانحہ کوئٹہ : بلوچستان حکومت کا تین روزہ سوگ کا اعلان

Published on October 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 542)      No Comments

1
کوئٹہ(یو این پی) سانحہ کوئٹہ پر بلوچستان حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ پر پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں 62 زیرتربیت پولیس اہلکاروں کی شہادت پر صوبائی حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ دہشت گردوں کے حملے میں 165 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔تین دہشت گرد رات کو سریاب روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ میں گیٹ پر تعینات سکیورٹی اہلکار کو نشانہ بنا کر اندر گھس گئے اور اندھادھند فائرنگ کر دی۔ سکیورٹی فورسز کے پہنچنے پر دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو اڑا لیا جبکہ ایک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme