ملک اس وقت کسی سیاسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا سہیل صابر چوہدری

Published on October 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

sohail
بورے والا(یواین پی)سی پی ایل سی ضلع وہاڑی کے چیئرمین سہیل صابر چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات تناظر میں تمام محب وطن قوتوں کا متحد ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ملک اس وقت کسی سیاسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتادشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرناچاہتاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سازشیں پاکستان کے گیم چینجر منصوبے (سی پیک)کو ناکام بناناچاہتے ہیں لہذا پاکستان کے عوام اس منصوبہ کی تکمیل کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ سنٹر (کوئٹہ)پر دہشت گردی کا حملہ غیر ملکی سازش ہے انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج اور دوسرے عسکری وسول اداروں نے بے پناہ قربانیاں دیکر دہشت گردی کے جن کو قابو کیاہے دہشت گردی کے خاتمہ میں پاک فوج کے افسروں و جوانوں ودیگر سیکورٹی اداروں اور سویلین نے لازوال قربانیاں دی ہیں جن پر پوری قوم کو فخر ہے اور انکی قربانیوں کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes