تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے شہباز شریف کا چیلنج قبول کر لیا

Published on October 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

444
لاہور(یو این پی) تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا چیلنج قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پروگرام “تکرار” میں میزبان عمران خان سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کے فرنٹ مین جاوید صادق کے درمیان گٹھ جوڑ ہے اور اس کے ثبوت میں سامنے لاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پر 30 ارب روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رہا ہوں اور شہباز شریف سے دعویٰ جیت کر تمام رقم شوکت خانم کو عطیہ کردوں گا۔ علیم خان کا کہنا تھا کہ 2008 سے اپوزیشن کی سیاست کر رہا ہوں اس لئے تمام الزامات کے ثبوت موجود ہیں جنہیں عدالت میں پیش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا ٹھیکہ ہو یا کوئی اور تمام ٹھیکوں کے پیچھے ایک ہی شخص ہوتا ہے جس کا نام جاوید صادق ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy