قومی ٹیم کا اصل امتحان دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ہو گا، عبدالقادر

Published on October 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

555
اسلام آباد (یو این پی) سابق لیگ سپنر عبدالقادر نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا اصل امتحان دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ہو گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ہماری ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی میں بتدریج بہتری آئی ہے، کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیل رہے اور حالیہ فتوحات بھی ان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری سیریز میں ہماری ٹیم حریف ٹیم کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جبکہ کرس گیل، ڈیرن سیمی اور آندرے رسل کے بغیر ویسٹ انڈین ٹیم میں پہلے جیسا دم خم نہیں رہا۔ قومی ٹیم کا کالی آندھی کے خلاف سیریز جیتنا خوش آئند بات ہے اور پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے تاہم کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ آخری ٹیسٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حریف ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کریں۔ انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس کیلئے دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا چیلنجنگ ہوں گے، کھلاڑیوں کو بھرپور تیاری کرنا ہو گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes