کوٹ رادھا کشن ،میڈیکل سٹوروں اور پرائیویٹ ڈسپنسریوں اور کلینکوں پر نشہ آور ادویات کا کھلے عام استعمال

Published on October 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 546)      No Comments

nor
کوٹ رادھا کشن(یواین پی) میڈیکل سٹوروں اور پرائیویٹ ڈسپنسریوں اور کلینکوں پر نشہ آور ادویات کا کھلے عام استعمال ، شہر اور اس کے گردو نواح میں میڈیکل سینٹروں اور سٹوروں پر نشہ آور ادویات اور انجکشن سرعام فروخت ہونے لگے ڈرگ انسپکٹر کی خاموشی سے ایسا لگتا ہے کہ ان سب لوگوں کو ایسی ادویات کے استعمال کا لائیسنس مل گیا ہے ۔ عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے شدید مذمت اور سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
کوئٹہ میں واقع پولیس ٹریننگ کالج میں ہونے والی سفاک دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں انیس قریشی
کوٹ رادھا کشن (یواین پی ) حلقہ ایم پی اے محمد انیس قریشی نے کوئٹہ میں واقع پولیس ٹریننگ کالج میں ہونے والی سفاک دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ ہم بطور پاکستانی نہ صرف اس کی مذمت کرتے ہیں بلکہ لعنت بھی بھیجتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب سے نریندر مودی برسر اقتدار آیا ہے پاکستان کی سا لمیت کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہم آرمی چیف راحیل شریف کے دہشت گردی کے خلاف کئے جانے والے ٹھوس اقدامات قابل تعریف ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بھارت کی را ایجنسی کی طرف سے کئے جانے والے دہشت گردی کے واقعات کے ثبوت بین الاقوامی اداروں کو پیش کر کے اپنا منصبی فرض ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے متعدد میگا منصوبے تشکیل دئیے ہیں جن کے ثمرات آہستہ آہستہ عوام تک پہنچ رہے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog