تھرپارکرمیں مزید 8افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی

Published on November 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 526)      No Comments

8
تھر پارکر(یو این پی)ضلع تھرپارکرمیں مزید 8افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق  ہوگئی ،ضلع میں ڈینگی وائرس پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا،24گھنٹوں کے دوران مزید 8 افرادمیں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق مٹھی چھاچھرو اوراسلام کوٹ میں مزید 8افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں روزانہ درجنوں افراد ڈینگی کے شبہے میں لائے جا رہے ہیں گزشتہ 62دنوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 213ہوگئی ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ متاثرہ دیہات میں مچھر مار اسپرے نہیں کرایا گیا جبکہ ڈی ایچ او ڈاکٹر چندر گومانی کا کہنا ہےکہ سول اسپتال مٹھی میں ڈینگی وارڈ قائم کیا جا چکا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题