وزیر اعظم کی جانب سے عوام کے لئے خوشخبری

Published on November 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 429)      No Comments

6
اسلام آباد(یو این پی) عوام کے لئے خوشخبری، وزیر اعظم نواز شریف نے آج منگل سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آدھا کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، جس کے تحت شہروں میں تین گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی طرف سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کو آدھا کرنے کا فیصلہ بجلی کی طلب کم ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے ، آج منگل سے شہروں میں تین گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ اس سے قبل شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme