کوٹ رادھا کشن ،حضرت بابافرید شکرگنج بخش جانے والے زائرین واپسی پر ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ کر لُٹ گئے

Published on November 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 876)      No Comments

baba
کوٹ رادھا کشن( یواین پی) حضرت بابافرید شکرگنج بخش جانے والے زائرین واپسی پر ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ کر لُٹ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھاکشن سے تقریباً 40 زائرین بس نمبری ایل ای ایس7090 پر سوار ہو کر پاکپتن میں واقع حضرت بابافرید گنج بخش کے مزار پر زیارت کے لیے گئے واپسی پر حجرہ شاہ مقیم سے 19کلومیٹر پر واقع موضع راجووال بڑی نہر کے پل پر رات گیارہ بجے ڈاکوؤں کے نرغے میں آ گئے ۔ ڈاکوؤں نے دو بڑے ٹرالوں سے سڑک کو بلاک کر رکھا تھا اور ٹرالوں کے ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کو رسیوں سے باندھ کر کھیتوں میں پھینک دیا تھا ۔ ڈاکوؤں نے بس میں سوار تمام زائرین سے موبائل ، رقوم دولاکھ روپے سے زیادہ تھی اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو گئے ۔ جب پولیس موقع واردات پر پہنچی تو زائرین کی بس ہی نہیں اور بھی کئی بسوں کے مسافر لُٹ چکے تھے ۔ پولیس نے موقع ملاحظہ کیا اور کھیتوں میں رسیوں سے بندھے ڈرائیوروں کو رہائی دلائی زائرین اور دیگر مسافروں نے آئی جی پنجاب پولیس سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی رقوم واپس لوٹائی جائے اور ڈاکوؤں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes