کراچی/ ٹوکیو:(یو این پی) پاکستان سٹاک ایکس چینج مارکیٹ پر امریکی انتخابات کے نتائج اثر انداز ہونے لگے، کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے دوران سٹاک ایکس چینج میں مندی دیکھی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسے ہی امریکی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہوئے ہیں اس کے ساتھ ہی پاکستان سٹاک ایکس چینج مارکیٹ مندی کا شکار ہے، کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 750 پوائنٹس کی کمی دیکھی جا رہی ہے جس کے بعد انڈیکس 71 ہزار کی سطح پر ٹریڈ ہو نے لگا ہے۔ دوسری جانب امریکی انتخابات کے نتائج نے ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کو بھی متاثر کیا ہے جہاں ساڑھے 5 فیصد کی کمی دیکھی جا رہی ہے۔