بدلتے موسم کی پہلی بارش نے سردی کے آغاز کا اعلان کر دیا

Published on November 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 719)      No Comments

132
لاہور(یو این پی) موسم سرما کی پہلی بارش برس پڑی اور ٹھنڈ نے اپنے پر پھیلا دیے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا‘ تلہ کنگ‘ ساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے موسم سرد ہو گیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کی فضا رات سے ہی بادلوں کے نرغے میں رہی۔رات کو چلنے والی ٹھنڈی ہواﺅں کا راج صبح کو بھی جاری رہا۔ موسم بدلتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی کئی علاقوں میں بادل برسنے‘ ۔بجلی کڑکنے اور تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes