ترکی: فوجی خواتین کو حجاب اور مردوں کو داڑھی رکھنے کی اجازت

Published on November 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 448)      No Comments

5
انقرہ:(یو این پی) ترکی کے سیکولر آئین کے تحت فوج میں خواتین اہلکاروں پر ڈیوٹی کے دوران حجاب کرنے اور مرد اہلکاروں پر داڑھی رکھنے کی پابندی کو حکومت نے ہٹاتے ہوئے تمام سویلین مرد و خواتین اہلکاروں کو اسلامی عقائد کے مطابق حجاب کرنے اور داڑھی رکھنے کی اجازت دے دی۔ خلیج اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترک حکومت نے ایک سرکاری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ترک آرمی کے تمام سول اہلکاروں کو اسلامی عقائد کے مطابق لباس پہننے کی اجازت دے دی، جاری کیے گئے فرمان کے مطابق ترک فوج کی سول خواتین اہلکار دوران ڈیوٹی پردے کے لیے حجاب کا استعمال کر سکتی ہیں۔ ترک حکومت نے سول ملٹری، جنرل کمانڈ اور کوسٹ گارڈ کمانڈ میں نوکری کرنے والی خواتین کو اپنی مرضی کے مطابق پردہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے حجاب پر عائد پابندی ہٹادی۔ ترک حکومت کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں مرد سول فوجی اہلکاروں کو بھی داڑھی رکھنے کی اجازت دینے سمیت موسم گرما میں ٹائی نہ پہننے کی چھوٹ دے دی گئی، اس سے قبل مرد سویلین اہلکاروں کو داڑھی رکھنے کی اجازت نہیں تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes