جہانگیر بدر کی نماز جنازہ میں 3 بڑے رہنما لٹ گئے

Published on November 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 407)      No Comments

3
لاہور(یو این پی)  جہانگیر بدر کی نماز جنازہ میں 3 بڑے رہنما لٹ گئے، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاب سید خورشید شاہ کی جیب کٹ گئی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور منظور وسان کے موبائل چوری ہو گئے، تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی، اس دوران پیپلز پارٹی کے 3 رہنماؤں کی جیبوں پر جیب کتروں نے ہاتھ صاف کر لیا، خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ان کی جیب نماز جنازہ کے دوران کٹی جیب میں 15 سے 20 ہزار نقدی، شناختی کارڈ قومی اسمبلی کا کارڈ اور دیگر کاغذات تھے، دوسری جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی جیب بھی کٹ گئیں اور وہ اپنے اپنے موبائل فون سے محروم ہو گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme