ورزش ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں بھی معاون ثابت ہوسکتی ہے،تحقیق

Published on December 8, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

\"3\"

ایمسٹرڈیم…ورزش کرنا صحت کے لئے تو فائدہ مندہ ثابت ہوتا ہی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے ۔جی ہاں نیدر لینڈ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ہلکی پھلکی ورزش کر کے تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو اپنا زیادہ تر وقت گھر یا دفتر میں کرسی پر بیٹھ کر گزارتے ہیں ان کی صحیح طریقے سے ذہنی نشوونما نہیں ہو پاتی جبکہ اس کے مقابلے میں ورزش اور دیگر جسمانی سر گرمیوں میں حصہ لینے والے افراد زندگی کے ہر میدان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog